ریاست و ملک

کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر مہاراشٹرا میں بھی نائٹ کرفیو نافذ؛ حکومت نے جاری کی نئی گائڈلائن

ممبئی: 9؍جنوری (عصرحاضر) ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسس آرہے ہیں ریاست مہاراشٹرا میں آج نئی گائیڈلائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسکول کالجوں کو 15 فروری تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے کوچنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم دیگر جماعتوں کے لئے کوچنگ کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نئی سرکاری ہدایات کے مطابق سیلون، نجی دفاتر میں گنجائش سے آدھے لوگ ہی جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ گارڈن، سوئمنگ پول، میدان، بیوٹی پالر، جِم، اسپا اور سیاحتی مقامات پوری طرح بند رہیں گے۔ رات کا کرفیو 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔
اطلاع کے مطابق تھیٹر کو 50 فیصدگنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت رہے گی۔ ہوٹل، ریسٹورنٹ کو بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات دس بجے تک کھولا جا سکتا ہے۔ لوکل ٹرین کی خدمات جاری رہیں گی۔ یہ احکامات 10 جنوری کی شب 12 بجے سے 15 فروری کی رات 12 بجے تک نافذ رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing