بابا نگر اور بالاپور کے مختلف علاقوں میں صفا بیت المال کی ہنگامی خدمات
حیدرآباد: 18؍اکتوبر (پریس ریلیز) 17؍ اکتوبر کی رات تین بجے شب صفا بیت المال کے ذمہ داران کو اطلاع ملی کہ بالاپور تالاب کا پانی وافر مقدار میں بابا نگر کے مختلف علاقوں کو متاثر کیا ہے اور لوگ شدید متاثر ہیں۔ چنانچہ 18؍اکتوبر کی صبح ہی ذمہ داران نے سی بلاک، ایچ بلاک اور عمر کالونی وغیرہ علاقوں میں ہنگامی خدمات کا فیصلہ کیا ۔ تقریباً بیس افراد کی ٹیم نے حافظ محمد عمر اور محمد ساجد کی نگرانی میں متاثرین میں دودھ ،پانی اور کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے اور فور ویلرس گاڑیوں کے ذریعہ سامان کی منتقلی کا کام کیا جارہا ہے ۔ نیز صفا بیت المال کی بنائی گئی کشتیوں کے ذریعہ پانی میں محصور افراد میں غذائی پیکٹس دئیے جارہے ہیں ۔ان متاثرین میں راشن، کپڑے اور دیگر گھریلو بنیادی اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔ مولانا معاذ صاحب، حافظ مبشر صاحب اور مولانا عبد الرقیب صاحب نے بالا پور اور با با نگر کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے اہل خیر سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سیل نمبرات 9394419820 یا 9394419821 پر ربط کریں۔