فتنۂ قادیانیت کے خلاف شعور بیداری کے لئے مناسب حکمتِ عملی اور دوراندیشی کی ضرورت
ایک شخص اپنے دوست کوشراب کےحرام ہونےکےبارےمیں بتانااورسمجھانا چاہ رہاتھا اس نے قرآن مجید کی آیات اور احادیث سے شراب کی حرمت کوواضح کیا اس کے بعد کہا: فلاں جگہ شراب کی دکان ہے فلاں وقت سے فلاں وقت تک کھلی رہتی ہے اس میں شراب کی اتنی اقسام دستیاب ہے شراب کی فلان قسم بہت معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کی ہے شراب کی اُس دوکان میں بہت سے مشہور لوگ بھی آیا کرتے ہیں
یہ ایک مثال ہے اس کےذریعہ گمراہ اور خارجِ اسلام فتنوں کے بارےمیں آگاہی اور ان کے خلاف شعور بیداری کے طریقۂ کار کوسمجھاجاسکتاہے سوشیل میڈیا میڈیا میں بعض مرتبہ فتنۂ قادیانیت کی گمراہ سرگرمیوں سے متعلق پوسٹیں ڈالی جاتی ہیں تصویروں کےساتھ تفصیلات بھی بتائی جاتی ہے پھر اسی پر بس نہیں باضابطہ ان سرگرمیوں سے واقف ہونےکےلئے Link بھی دیاجاتاہے یہ ایک ناسمجھی اور نادانی کی بات ہے یہ قادیانی فتنہ کا”تعاقب”نہیں "تعارف” کروانا ہے اگرچہ مخالفانہ رنگ میں ہے
اس سلسلہ میں جو صاحبِ بصیرت اور موضوع سے گہری واقفیت رکھتے ہیں وہ تو خیر ان پوسٹوں کواپنی آگاہی کےلۓ اپنی حدتک محدودرکھتےہیں لیکن اکثریت چوں کہ ناواقفِ ہوتی ہے اس لئے مخالفانہ جوش وجذبہ سے نامعقول طریقہ پر خوب پھیلاتے ہیں اس بناءپر قادیانی فرقہ کی نام نہاد سرگرمیوں کی پوسٹیں جہاں نہیں پہونچ سکتی تھیں وہاں پہونچ جاتی ہیں ، جیسے اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مقدس شخصیات کے بارے میں گستاخانہ اور توہین آمیز ویڈیوز بلاسوچے سمجھے مسلم گروپس میں وائرل کردۓ جاتےہیں اورہرکوئی ان کو فارورڈ کرنے لگتا ہے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس کے پیچھے دشمن کی سوچی سمجھی سازش کیاہے
قادیانی فرقہ کی سرگرمیوں سے متعلق پوسٹوں میں ہمارامقصد صرف لوگوں کوہوشیارکرنااورچوکنارکھناہوناچاہئے اس کےلۓصرف یہ کہاجائےکہ یہ ایک خارجِ اسلام گمراہ فرقہ ہے اسلام اور مسلمانوں سےاس کا کوئی تعلق نہیں ہے اپنے ایمان کو اس فتنہ سے بچائیں وغیرہ اس کے علاوہ مزید تفصیلات دیناگویاشراب کی دوکان پہونچاکراس میں بٹھانا ہےایک سچّے مسلمان کے لئے تواللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاحوالہ کافی ہے لیکن کیا جاۓ ایمان کی کمزوری اور بنیادی عقائد کے بارے میں معلومات کی کمی کا نفس تو ہر ایک کے ساتھ لگا ہوا ہے وہ یہ سوچتاہے چلوایک مرتبہ شراب کی دکان دیکھ آتے ہیں شراب تو پیناہی نہیں ہے لیکن شراب کی اقسام سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ تو ہوگا اورپھر وہاں جو مشہور ومعروف شخصیات آئیں گی ان کےساتھ مۓنوشی نہ سہی ایک آدھ "سیلفی” تولےلیں گے ، اس طرح نفس کے چونچلوں اور بہانوں سے کون بچ سکتاہے
یہی معاملہ قادیانی فرقہ کی سرگرمیوں سے متعلق دیے گۓ لنک Link کابھی ہے اس فرقہ کی گمراہ سرگرمیاں چوں کہ خوبصورت جملوں میں اور خوشنما طریقہ پر ہوتی ہیں تو اس سے کمزور ایمان والا مسلمان گمراہ ہونے کااندیشہ اور خطرہ رہےگا یاکم ازکم ایساشخص قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھے گا ان کے خلاف پہلی جیسی ایمانی غیرت و حمیت باقی نہیں رہی گی پھراگرکچھ زیادہ ہی سمجھ دار ہو جس کو عرفِ عام میں”ڈیڑھ ہوشیار”کہتے ہیں وہ اپنی مزعومہ رواداری کے جوش میں کہے گا”رہنے دو مولانا! عقیدہ جو بھی ہو اور جیسا بھی ہو کام تو بہت اچھا ہے ، کام میں تو ساتھ دیناچاہئیے”
بہرحال قادیانی فرقہ کی گمراہ سرگرمیوں سے متعلق پوسٹ ڈالتے وقت دوباتوں کو ضرور پیشِ نظر رکھا جائے ایک یہ کہ یہ صرف ہوشیار اور چوکنا رکھنے کی حدتک ہو دوسرے یہ کہ اگر تفصیل دیناضروری معلوم ہوتو صرف بااثر اور ذمہ دار حضرات کی خدمت میں بھیجا جائے”وَلَو٘رَدُّوہ الی الرسول والی اولی الامر منھم لعلمہ الذین یستنبطونۂ منھم”(النساء: ٨٣)
یہ بات بھی واضح رہے کہ دشمنانِ اسلام کی سازشوں کو ناکام کرنےکےلۓ صرف مخالفانہ جوش وجذبہ کافی نہیں اس کےلۓ ایمانی غیرت و حمیت کے ساتھ مومنانہ فراست معاملہ فہمی اور دوراندیشی بھی نہایت ضروری ہے
حسبِ ہدایت، مخدومِ گرامی
حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم
خازن، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش