احوال وطن

حالات کے مدنظر گھروں میں عبادت کریں مسلمان

دیوبند،7؍ اپریل (سمیر چودھری) جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے شب برأت کے متعلق کہاکہ مسلمانوں کو چاہئے وہ اپنے گھروں میں رہ کرعبادت کرے اور بھیڑ بھاڑ نہ کریں۔جس طرح سے مسلمان فی الحال مساجد میں نمازیں نہیں پڑھ رہے ہیں اسی طرح شب برأ ت پر بھی گھروںمیں ہی عبادت کریں۔انہوں نے کہاکہ سبھی کو حکومت اورمحکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ شب برأت کے موقع پر اپنے گھروں میں دعائیں کی جائے، انہوں نے کہاکہ شب برأت پر قبرستان جانا بالکل ضروری نہیں ہے بلکہ گھروں میں عبادت کریں ،انہوںنے کہاکہ ملک اور پوری دنیاکے موجودہ حالات کے مدنظر یہ بہت ضروری ہے کہ اجتماعیت سے بچا جائے اور اس خطرناک مرض سے اسی وقت ہم فتح حاصل کرسکتے ہیں جب ہم اس لڑائی میں ایک دوسرے کے معاون و مددگار بن کر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرینگے۔ جس طرح ہم اپنی اپنی جگہوں کے اوپر نمازیں پڑرہے ہیں،اسی طرح شب قدر کے اندر بھی اسی طریقۂ کار کو اختیار کرنا چاہئے۔اپنے گھر کے اندر عبادت کریںبلکہ یہ عبادت جو نفلی عبادت کہی جاتی ہے اس کا اپنے گھر کے اندر ہی رہ کر کرنا یہ اسلام کی نظر کے اندر زیادہ پسندیدہ ہے بمقابلہ اس کے کہ اجتماعیت اختیار کرکے نوافل کو پڑھا جائے اور دعا مانگی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح ہماری بے احتیاطی کی بنیاد پریہ مرض پھیل گیا اور پھیلتا رہاتو یہ اقلیت اور اکثریت اور ہر مذہب کے ماننے والے ملک میں رہنے والے ہر شخص کے لئے انتہائی پریشان کن ہوگا۔ دنیا یہ کہ رہی ہے کہ اس کے بعد اس مرض کے جانے کے بعد جو دنیا سامنے آئے گی لوگوں کے نظریات خیالات اور پالیسیاں کہیں سب کی سب تبدیل نہ ہوجائیں۔ اس لئے میری مسلمانوں سے اپیل ہے کہ جس طرح انہوں نے جمعہ کی نماز اور فرض نمازوں کے سلسلہ میں ہیلتھ منسٹری کی اپیل کے اوپر اور گائڈ لائن کے اوپر اپنے معاملات کو اختیار کیا اسی طرح شب قدر کے سلسلہ کے اندر بھی محتاط رہ کر کے اپنے گھروں میں رہیں اور یہیں سے جو اپنے بزرگ ہیں ان کی روحوں کو ثواب بھی پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×