شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بنگلور کے فریڈم پارک میں ہوگا احتجاجی جلسہ
بنگلور: 13/فروری (محمد فرقان) حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے سیاہ قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج چل رہا ہے اسی ضمن میں 16 فروری 2020ء کو فریڈم پارک، بنگلور میں دوپہر 3/بجے سے بہوجن کرانتی مورچہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسۂ عام منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں ملک کے عظیم مفکر اور معروف عالم دین حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی دامت برکاتہم مدیر ماہ نامہ الفرقان لکھنو اور معروف سماجی لیڈر بام سیف اور بہوجن کرانتی مورچہ کے صدر جناب وامن مشرام صاحب کی شرکت ہوگی اور ملکی حالات کی مناسبت سے مسلمان اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقات مل کر کس طرح کام کریں اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اس احتجاجی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے آج بتاریخ 13 جنوری 2020ء کو نورانی مسجد، الیاس نگر، بنگلور میں ایک مشاورتی مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں بہوجن مکتی مورچہ کے سکریٹری پروفیسر ولاس خرات صاحب خصوصی طور پر شریک تھے۔ ان کے علاؤہ مختلف علماء کرام و عمائدین شہر موجود رہے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ساتھ برادران وطن کو بھی ساتھ لانے کی درخواست ہے۔