آئینۂ دکن

امانات الخیر بیت المال حیدرآباد کی جانب سے 120 مستحق خاندانوں میں ماہانہ راشن کی تقسیم

حیدرآباد: یکم فروری (سہیل الرحمن) الحمدللہ آج بتاریخ یکم فروری 2020ء امانات الخیر بیت المال ٹرسٹ روبرو جل پلی گیٹ ائیرپورٹ روڈ حیدرآباد کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی انتہائی کسمپرسی میں گزر بسر کرنے والے تقریبا 120 افراد کو ماہانہ راشن دیا گیا۔ اس موقعہ پر حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی دامت برکاتہم ناظم جامعہ عائشہ نسوان مادنا پیٹ حیدرآباد و سرپرست امانات الخیر ٹرسٹ  نے مختصر پر مغز نصیحت آمیز خطاب کیا اور آپ ہی کے ہاتھوں ان مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔ ذمہ دار ادارہ مولانا خلیق الرحمن صدیقی مسعودی و جمیع ٹرسٹیان ادارہ نے سرپرست ادارہ مولانا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جناب مجیب الحسن صدیقی، جناب عزیز الرحمن صدیقی، مفتی الیاس احمد رحمانی قاسمی، فضل اللہ صدیقی، عنایت اللہ صدیقی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×