افکار عالم

پہلی سہ ماہی میں دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو کروڑ 13 لاکھ مسافرین کی آمد

دنیا کے سب سے مصروف ترین انٹرنیشنل حب دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو کروڑ 13 لاکھ مسافروں کی میزبانی کی۔ دبئی ائیرپورٹس کی انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی یہ تعداد پچھلے سال پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 55.8 فی صد زیادہ ہے۔ آپریٹر کے مطابق دبئی ائرپورٹ کرونا سے قبل سال 2019 کی سطح کے 96 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سال 2022 میں چھ کروڑ 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ کا رخ کیا۔دبئی ائیرپورٹس کے سی ای او پال گرفتھس کے مطابق سال 2023 کی مسافروں کی پیش گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے آٹھ کروڑ 36 لاکھ تک مقرر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×