احوال وطن

مولانا ارشد مدنی اور وزیر داخلہ امت شاہ 25؍فروری کو پٹنہ میں، سخت حفاظتی انتظامات

پٹنہ : جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی 25 فروری کو دارالحکومت پٹنہ کے شری کرشن میموریل ہال میں جمعیۃ کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی جمہوریت بچاو کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے کے لیے پہنچ رہے ہیں جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 25 فروری کو ہی شری کرشن میموریل ہال کے پاس میں ہی باپو آڈیٹوریم میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سوامی سچیدانند سرسوتی یادگاری تقریب میں شرکت کرینگے۔ دونوں معزز شخصیات کا ایک ہی دن پروگرام ہونے سے ضلع انتظامیہ کافی سرگرم ہے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے تمام چوک چوراہوں پر پولس کی بڑی تعداد تعینات کئے جا رہے ہیں. اطراف کے علاقوں میں پولس چھاؤنی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ جمعیۃ علماء بہار کے ناظم نشر و اشاعت ڈاکٹر انوار الہدی نے بتایا کہ اس اہم کانفرنس میں فرقہ پرستی اور منافرت کی خفیہ و اعلانیہ سازشوں و منصوبوں کا ناکام بنانے کے لیے سماجی برائیوں اور ناانصافیوں کو دور کرنے اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لیے، اصلاح معاشرہ تحریک کو مربوط اور منظم بنانے کے لیے، سیکولرزم کی بقا اور آئین کی حفاظت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی و قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے، نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور معیشت کے میدان میں مثبت رہنمائی اور تعاون کے لئے اہم نکات زیر بحث آئیں گے. یہ اجلاس تاریخی اور معنی خیز ہوگا۔جبکہ باپو آڈیٹوریم میں وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ ریاست کے اعلیٰ بی جے پی رہنما موجود ہوں گے. بی جے پی لیڈران نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے پورے بہار سے کارکنان کو بلا رہی ہے اور کارکنان آج سے پٹنہ پہنچنا شروع کر چکے ہیں. جبکہ جمعیۃ علماء کے کانفرنس میں بھی ریاست و بیرون ریاست سے لوگ پٹنہ پہنچ رہے ہیں. تو 25؍فروری کا دن پوری طرح سے گہما گہمی رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×