احوال وطن

ممبئی میں جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس کی تیاریاں جاری

ذمہ داران کے وفد کی جوائنٹ کمشنر ، ایڈیشنل کمشنر ممبئی سے ملاقات

ممبئی: 6؍ مئی (پریس نوٹ) ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند کااجلاس عام21؍مئی2023ء اتوار کی شام 5؍ بجے تا 10؍بجے شب ممبئی کے مشہور و تاریخی ’’آزاد میدان ‘‘میں منعقد ہونے والا ہے ،جس میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے علاوہ ملک کے گوشے گوشے سے ارکان جمعیۃ کی شرکت ہوگی ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا ایک اعلی سطحی و فد آج ایڈیشنل کمشنر آف پولس سائوتھ ریجن ابھینو منیو دیشمکھ سے واقع بائیکلہ ان کی آفس میں ملاقات کی اور جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آزاد میدان میں منعقد کیئے جانے والے پروگرام کے لیئے اجازت طلب کی۔ وفد نے ایڈیشنل کمشنر آف پولس کو بتایا کہ دو دن قبل جوائنٹ کمشنر آف پولس (لاء اینڈ آرڈر) سے ملاقات کرکے پروگرام کے تعلق سے گفتگو کی گئی تھی ، جوائنٹ کمشنر آف پولس ستیہ نارائن نے وفد کو پروگرام کے تعلق سے ہر طرح کی مدد دیئے جانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور وفد کو کہا تھا کہ وہ ایڈیشنل کمشنر آف پولس سائوتھ ریجن،ممبئی سے بھی ملاقات کرلیں۔جوائنٹ کمشنر آف پولس نے پروگرام کی کامیابی کے لیئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آج دوران ملاقات ایڈیشنل کمشنر آف پولس سے مخاطب ہوتے ہوئے مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کا قیام 1919 میں عمل میں آیا تھا اور ہندوستان کی آزادی میں جمعیۃ کا اہم کردار رہا ہے ۔ اس موقع پر فرید شیخ نے بھی کہا کہ 2020 میں جمعیۃ علماء ہند نے پولس کی خصوصی اجازت سے آزاد میدان میں کامیاب اجلاس کا انعقادکیا تھا،پروگرام پولس کی گائڈ لائنس کے مطابق انجام پذیر ہوا تھا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولس نے وفد کو یقین دلایا کہ پروگرام کے انعقاد کے تعلق سے جمعیۃ کو پولس ڈیپارٹمنٹ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا بشرط پولس کی شرائط اور پولس کی ہدایت پر حسب سابق عمل کیا جائے ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولس (جنوبی ممبئی) سے ملنے والے وفد میںمولانا حلیم اللہ قاسمی( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر) فرید شیخ (ممبئی امن کمیٹی) مولانا محمد عارف عمری (رکن مجلس عاملہ) مولانا عبدالوہاب (صدر جمعیۃ علماء ممبرا) وسیم طفیل صدیقی (بھیونڈی )، مولانا کفیل (بھیونڈی)، مولانا شفیق الرحمن ندوی (ممبرا) محمد نوشاد اعظمی و دیگر شامل تھے۔ واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند کے اس اجلاس عام میں ہزاروں کی تعداد میں ملک کی تمام ریاستوںسے لوگ تشریف لا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×