افکار عالم

ملبے تلے زندہ اور مردہ افراد کی تلاش کے درمیان سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر کی بھرمار

شام اور ترکیہ میں سوموار کی صبح سے رونما ہونے والے سانحات کی ہولناکی کے درمیان، خوفناک زلزلے سے زندہ بچ جانے والے اور ملبے تلے دبے مردہ اور زندہ افراد کے دکھ کی داستانیں ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایسی ہی ایک تصویر میں ایک کتا زمین بوس عمارت کے ملبے سے باہر نکلے انسانی ہاتھ کو تھامے بیٹھا ہے۔ تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد بنائی گئی ہے اور کتا ملبے میں دبے اپنے مالک کے پاس بیٹھا ہے۔تصویر شیئر کرنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے، "ترکیہ میں ایک کتا زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے مالک کو بچانے کے لیے چیخ رہا ہے۔”تاہم، یہ دعویٰ غلط ہے، کیونکہ اے ایف پی کے مطابق یہ تصویر ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد نہیں لی گئی۔ بلکہ 6 سال پرانی ہے۔سرچ انجن کے ذریعے تلاش کرنے سے دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر ایک فوٹو اسٹوریج سائٹ پر 2018 میں پوسٹ کی گئی تھی۔ اسی تصویر کو اصل فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی 18 اکتوبر 2018 کو پوسٹ کیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تصویر کسی حقیقی واقعے کی ہے یا نہیں، تاہم اس کا ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×