افکار عالم

معجزاتی طور پر ملبے سے برآمد نومولود بچی کو بچانے والے نے ہی گود لے لیا

اپنی ماں کے نام ’’عفرا‘‘سے اس لڑکی کو موسوم کرنے کا اعلان

ملبے تلے پیدا ہونے والی اور معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والی شامی بچی کو ملبے سے نکالنے والے شامی شہری نے اسے گود لینے کا اعلان کردیا۔ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بچی کو زندہ نکالنے والے شامی نے بتایا کہ اس نے بچی کا نام عفرا رکھا ہے۔ عفرا میری والدہ کا نام تھا اب یہ بچی اسی نام سے ہمارے درمیان رہے گی۔معجزاتی طور پر شامی نومولود بچی کو اس کے رشتہ دار نے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا تھا۔ بچی کے والدین اور چار بہن بھائی زلزلہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔العربیہ اور الحادث کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بچی کو نکالنے والے اس کے رشتہ دار نے کہا کہ وہ اسے گود لے گا اور اپنے بچوں کے ساتھ اس کی پرورش کرے گا۔ یہ بچی ابھی ہسپتال میں داخل ہے اور صحت یاب ہو رہی ہے۔ میں نے اسے اپنی والدہ عفرا کا نام دیا ہے تاکہ یہ مرحوم کے خاندان کے لیے یادگار رہے۔قبل ازیں خاندان کے ایک رشتہ دار خلیل السواد نے بڑے جذبات کے ساتھ کہا تھا کہ وہ ابو ردینہ اور اس کے اہل خانہ کو تلاش کر رہے تھے، انہوں نے پہلے ابو ردینہ کی بہن کو تلاش کیا، پھر ام ردینہ کو تلاش کیا اور اس کے قریب ہی اس کی نومولود بچی مل گئی ۔ سوشل میڈیا پر شیر خوار بچی کے ویڈیو کلپس بڑے پیمانے پر پھیل گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×