افکار عالم

مصر: دریائے نیل میں نوجوان اور اس کی منگیتر ڈوب کر ہلاک

مصرمیں ایک نوجوان اپنی منگیترکو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کے دوران خود بھی دریا برد ہوگیا۔ امدادی کارکنوں نے دریائے نیل میں ڈوبنے والے جوڑے کی لاشیں نکال لی ہیں۔ یہ واقعہ ایک کشتی سے لڑکی کا پاؤں پھسلنے سے پیش آیا۔ کل اتوارکو شمالی مصر میں دقہلیہ گورنری میں ریور ریسکیو فورسز نے ایک نوجوان اور اس کی منگیتر کی لاشیں برآمد کیں جو دریائے نیل کے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ ان کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ منگنی کی تقریب کے انعقاد کے لیے ایک ہال بک کرانے کے لیے جا رہے تھے۔ ایک نوجوان اور لڑکی دریائے نیل کے پانی میں اس وقت ڈوب گئے جب وہ شادی ہال ریزرو کرنے جا رہے تھے جس میں انہوں نے اپنی منگنی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ کشتی پر سوار ہوئے، اس دوران لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریا میں ڈوب گئی۔ لڑکے نے اسے بچانے کے لیے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی لیکن وہ لڑکی کو بچانے کے بجائے خود بھی ڈوب گیا۔ واقعے کے فوری بعد منصورہ فرسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انویسٹی گیشن یونٹ اور ریور ریسکیو فورسز کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ جانچ اور تفتیش سے منصورہ شہر میں دریائے نیل کے پانی میں ڈوبنے والے دو افراد کی پراسرار حالت میں موت کا انکشاف ہوا ہے۔دونوں لاشیں منصورہ کے انٹرنیشنل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں اور واقعے کی ضروری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ فوت ہونے والے لڑکے کی عمر 21 سال تھی اوراس کی شناخت عبداللہ عبدالمنعم حسن ندا کے نام سے کی گئی ہے جب کہ لڑکی کی عمر 18 سال اور اس کی شناخت سہیر کے نام سے کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×