حرمین شریفین

مسجد الحرام میں افطاری کا دستر بچھانے کے لیے 540 پرمٹ جاری

حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک میں افطار دستر خوان بچھانے کے لیے اب تک 540 اجازت نامے جاری کئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اجازت نامے خیراتی تنظیموں کے علاوہ افراد کو بھی جاری کئے گئے ہیں۔دستر خوان کمیٹی کے سیکریٹری ضیف اللہ القرشی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں زمینی منزل میں واقع مصلوں کو خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لیے مخصوص کردیا ہے‘۔’تمام خیراتی ادارے یہاں إفطار دستر خوان بچھائیں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے توسیعی حصے میں انفرادی طور پر اجازت نامے حاصل کرنے والے اپنے دستر خوان بچھا سکتے ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’مطاف اور مسعی میں دستر خوان بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔’مطاف اور مسعی میں إفطار پیکٹ زائرین میں تقسیم کرنے پر اکتفا کیا جائے گا‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’دستر خوان بچھانے والوں کو جو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ان میں سیکیورٹی علامتیں ہیں جن کی نقل نہیں کی جاسکتی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×