آئینۂ دکن

مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ کے پانچ طلبہ نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی

حیدرآباد:مفتی عبدالرحمن محمدمیاں قاسمی نائب ناظم مدرسہ ہذا کی اطلاع کے مطابق حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی صاحب مظاہری رحمہ اللہ کا قائم کردہ شہر کا معروف تعلیمی ادارہ مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ میں اس سال حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے پانچ خوش نصیب حفاظ کرام( 1)عزیزم حافظ محمد عاطف سلمہ (2) حافظ محمد نعمان سلمہ (3) حافظ حمزہ علی خان سلمہ( 4) حافظ ابوبکر سلمہ(5) حافظ عبدالرحمن سلمہ نے الحمد اللہ ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔ مذکورہ خوش نصیب حفاظ کرام کا قرآن مجید مدرسہ کے مندرجہ ذیل اساتذ کرام(1) حافظ عبدالحمید صاحب صدر مدرس مدرسہ ہذا( 2) حافظ مولانا ناصر صاحب (3) حافظ جمیل صاحب( 4) حافظ عمر صاحب( 5) حافظ عبدالرحمن پٹیل صاحب( 6) حافظ سمیر صاحب( 7) حافظ عبدالعلی فضیل صاحب 8) حافظ ابو بکر شاہ نواز صاحب( 9) حافظ مصطفیٰ صاحب( 10) حافظ یونس صاحب( 11) حافظ افروز صاحب( 12) حافظ امجد صاحب( 13) حافظ معراج صاحب( 14) حافظ عبدالوہاب صاحب 15) حافظ الطاف صاحب نے اپنی نگرانی میں سنا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ نےمذکورہ خوش نصیب حفاظ کرام کو اور ان کے اساتذہ نیز ان کے والدین کو مبارکبادی پیش کی اور اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت پر ہمیشہ شکر گزار رہنے کی تلقین کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×