افکار عالم

سوڈان کو سعودی عرب کی 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم

سوڈانیوں کی مدد کے لیے سعودی کوششوں کے فریم ورک کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ’’ شاہ سلمان ریلیف سنٹر‘‘ کو ہدایت کی ہے وہ سوڈانی لوگوں کو 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے۔ سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کے لیے "ساھم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سوڈانیوں کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے۔ مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ فراہم کردہ امداد مشکل وقت میں سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا اور انہیں طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک 550 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×