افکار عالم

سعودی خاتون کے یہاں چھ سال بعد 3 جڑواں لڑکیوں کی ولادت

تینوں لڑکیوں کے موسمی نام سما، سحاب اور غیم ، محکمہ موسمیات نے تحائف دینے کا کیا اعلان

نجران ریجن کا سعودی رہائشی شادی کے چھ سال بعد ایک ساتھ تین بچیوں کا باپ بن گیا۔ سعودی شہری نے نومولود بیٹیوں کے نام اسما، سما اورسحاب رکھے ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے مقامی شہری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی تینوں بچیوں کو گود میں لیے ہوئے ہے۔ المواطن نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے وزارت صحت کے اعلامیہ پر ردعمل دیا ہے۔ بیشترنے دعاؤں کے تحفے سے مقامی شہری کو نوازا۔ حسن دجلی نے تحریر کیا کہ ’ماشا اللہ تین بچیوں کی ولادت کی خوشخبری بہت اچھی ہے اللہ تینوں بچیوں کو نیک سیرت بنائے۔ خالد الحویر نامی صارف نے تحریر کیا کہ ’اللہ تعالی ہمارے ہم وطن کا حال ٹھیک کرے اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے خواب پورے کرے‘۔ لیلی الشمری نامی ایک خاتون نے ٹویٹ کیا ’ماشا اللہ اچھی خبر ہے اللہ تعالی تینوں بچیوں کے والدین کو اپنی بچیوں کی خوشیاں دکھائے‘۔ ایک صارف خاتون نے بچیوں کے ناموں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ’ماشا اللہ بے حد خوبصورت نام ہیں اللہ تعالی ہمارے ہم وطنوں کو بچیوں کے اچھے ناموں کی اچھائی سے نوازے اور انہیں بچیوں کا مثالی باپ بنائے‘۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے نجران کے ایک گھر میں ایک ساتھ پیدا ہونے والی تین بچیوں کو تحائف دینے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ نجران میں ان کے والد نے ان کا نام ’’ سماء‘‘ ، ’’ سحاب‘‘ اور ’’ غیم‘‘ رکھ دیا تھا۔ سماء کا معنی آسمان، سحاب کا معنی بادل اور غیم کا معنی بارش برسانے والا بادل ہے۔ مرکز کی جانب سے ان تینوں بچیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیونکہ ان تینوں کے نام روزانہ استعمال ہونے والے موسمی عناصر کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔ مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے وضاحت کی کہ مرکز کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے ایک معاملے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔ یہ تینوں بچیوں والدین کے 6 سال انتظار کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔ مرکز نے وزارت صحت کے ٹویٹ میں کہا کہ لڑکیوں کے نام موسم کے عناصر میں شامل ہیں جنہیں روزانہ بلیٹن اور موسم کے بارے میں معلومات میں دہرایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×