آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام عید ملاپ پروگرام کا کامیاب انعقاد

کریم نگر: 8؍مئی (پریس نوٹ) مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی صدارت میں ۵ / مئی بروز جمعہ بعد مغرب نیو پیکاک ریسٹورنٹ کریم نگر میں عید ملاپ تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔مختلف مذاھب کے مابین محبت ویکجہتی کے فروغ کے لئے اس تقریب کو منعقد کیاگیا، جس میں مہمان خصوصی ریاستی وزیر  گنگولہ کملاکر، میں میونسپل کارپوریشن مئیر سنیل راؤ، چلمیڈا لکشمی نرسمہا راؤ کے علاوہ مختلف مذہبی ذمہ داران نے شرکت کی، مہمان مقرر مولانا مقبول صاحب نے تلگوزبان میں عید ملاپ کا مقصد اور جمعیۃ علماءہند کی خدمات پر خطاب کیا۔ عرفان الحق تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ممبر، حافظ ضیاءاللہ خان صاحب نایب صدر جمعیۃ الحفاظ ،پی سرینواس سرپنچ بماکل، کرسچن کمیونٹی اور سکھ مذہب کے مذہبی پیشواؤں نے بھی شرکت اور اظہار ِ خیال کیا، برھما کماری تنظیم کے نمائندہ خواتین نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا، ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر بی سی ویلفیئر ، فوڈ اینڈ سیول سپلائز منسٹر نے اس پروگرام کے انعقاد کی ستائش کی اور جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو کافی سراہا اور کریم نگر کی ترقی کے لئے ہمیشہ کام کرنے کااظہارکیا، مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی طرف صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی توجہ دہانی پر ریاستی وزیر نے جلد از جلد عمل آوری کا تیقن دیا اور کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، ہم سب محبت کے ساتھ یہاں رہتے ہیں اور رہیں گے، کریم نگر پہلے کے مقابلے میں اب بہت ترقی کرچکا ہے اور مزید ترقی کےکام ہیں جو کئے جارہےہیں، کریم نگر کی عوام کے لئے میں ہمیشہ خدمت کے لئے تیار رہوں گا، کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اور مسائل پیش کئے جاسکتے ہیں۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگرنے پروگرام کی کاروائی چلائی اور جمعیۃ علماء ہند کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا، حافظ سید رضوان صاحب خازن جمعیۃ  علماء نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر مفتی محمد غیاث  محی الدین نائب صدر جمعیۃ، حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی، مفتی محمد عبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ، مفتی محمدنوید سیف حسامی جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ، مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی، مفتی محمد شعیب علی قاسمی، مفتی شاداب قاسمی، حافظ عبدالمجید اشتیاق، مولانا خواجہ فرقان علی قاسمی، مولانا حیدر اسعدی، مفتی عبدالعلیم قاسمی، حافظ عبدالحکیم خان، سابقہ ڈپٹی میئر عباس سمیع صاحب، کوآپشن ممبر امجد علی،سرورشاہ بیابانی نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر، سیدافضل،ندیم الدین اقبال صاحب وغیرہ کے علاوہ معززین شہر،تنظیموں کے ذمہ داران، مساجد کے صدور اور مختلف ملی ورفاہی تنظیموں سے وابستہ اہم حضرات اور علماء وحفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی، اور اراکین جمعیۃ علماءکریم نگر کی جانب سے مہمانوں کی شال پوشی کی گئی۔اجلاس کے بعد عشائیہ میں سارے ہی مہمان شریک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×