آئینۂ دکن

جانشین امام اہلسنت حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی رکن شوری دارالعلوم دیوبند و دارالعلوم ندوۃ العلماء کا دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 14؍فروری (عصرحاضر نیوز) مولانا محمد فیاض احمد صاحب حسامی ناظم مدرسہ ریاض الجنۃکی اطلاع کے بموجب مدرسہ ریاض الجنۃ کا دوسراعظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم بخاری شریف ۵ مارچ۲۰۲۳ بروز اتوار بمقام وائ ایس کنونشن راجندر نگر منعقد میں ہوگا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی صاحب دامت برکاتہم شرکت فرمائیں گے اور کلیدی خطاب فرمائیں گے نیز اس جلسہ میں مربی ملت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم بخاری شریف کا آخری درس دیں گے اس کے علاوہ حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد و مولانا احمد ومیض صاحب ندوی نقشبندی دامت برکاتہم استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد کے بھی اہم اور قیمتی خطابات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×