آئینۂ دکن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سالِ اول و دوم کے نتائج جاری، 63.49 فیصد طلبہ کامیاب

حیدرآباد9مئی (عصرحاضرنیوز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔ اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ9.47 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔سال اول کے امتحان میں 4,33,082 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں سے 2,72,208 کامیاب قراردیئے گئے۔سال اول کا نتیجہ 62.85 فیصد رہا۔سال دوم میں 3,80,920طلبہ نے امتحان تحریر کیا تھا جس میں سے 2,56,241 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے۔سال دوم کانتیجہ 67.27 فیصد رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×