افکار عالم

ترکیہ قیامت خیز زلزلے سے دہل گیا‘ فلک بوس عمارتیں دفعتاً زمین دوز

ترکیہ پیر کے روز طاقتور زلزلے سے دہل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 درج کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ یہی نہیں پانچ سو ستر سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ چار سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام میں بھی زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس کی گہرائی زمین کے اندر 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترکی کے شہر غازیانتپ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک دو سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے۔ شام کے حلب اور حما شہر سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ دمشق میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ لبنان میں تقریباً 40 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکی کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 1999 سے اب تک زلزلے سے 18000 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×