افکار عالمجرائم و حادثات

افغانستان میں اچانک آندھی طوفان اور سیلاب ، چار اموات 25زخمی

جلال آباد (افغانستان): افغانستان میں سابق نانگرہار صوبہ میں بھاری بارش اور اچانک آنے والے سیلاب سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارش کے سبب جمعہ کی شام صوبے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔خبررساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب میں 300 گھر بہہ گئے یا بری طرح تباہ ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں ایکڑ کھیتی بھی تباہ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، شمالی بلخ، سمنگان، تخار، قندج اور بغلان صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں نے باغات اور پھل دار درختوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے 34 میں سے 18 صوبوں میں مزید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×